مسلمان قرآن سے وابستہ ہوجائیں اور صاحب قرآن کی سیرت طیبہ کو اپنا لیں تو
ان کی زندگی یقیناًکامیاب ہے اور ہر خیر سے معمور ہے اور ہر شر سے محفوظ ہے
۔ اگر اس کے بجائے مقصد ایک بنائیں اور راستہ دوسرا اختیار کریں تو اس سے
کا میابی کی کوئی صورت نہیں نکلتی بلکہ عبث محنت اور بے مقصد عمل کی شکار
ہو جا ئیں گے ۔ اگر ہمارے گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت ‘ درود شریف اور
ذکر و اذکار کا التزام ہو جائے تو یقینارحمتیں آئیں گی اور گھر خوشیوں سے
آباد رہیں گے ۔